کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14مئی کی صبح جنوب اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے، سازگار ماحول ملنے کے باعث ہوا کا کم دباؤ 16مئی کو ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے ۔ سندھ کے ماہی گیروں کو محتاط رہنے اور 14مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صباح نیوز کے مطابق سندھ میں بدلتے موسم کے حوالے سے سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیاہے۔