• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاوج کے قتل کے الزام میں دیور گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال پولیس نے اپنی بھابی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے والے دیور کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم راشد خان نے دو ہفتے قبل اپنی بھابی ناظمہ بی بی سے پیسے مانگے اور انکار پر اسے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا،مقتولہ کے قتل کا مقدمہ اس کے خاوند کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔ ایس ایچ اونے بتایاکہ مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں مقتولہ کے خاوند،سسر اور 2 دیوروں کو نامزد کیا ہے،مقتولہ کے والد کے بیان کی روشنی میں تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے انہیں بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید