• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،بجلی کی بندش کے باعث سول ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں مریضوں کو مشکلات

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سول سنڈیمن سپتال میں بجلی کی بندش کے باعث کووڈ وارڈ میں مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ایم ایس سول سنڈیمن سپتال نے کیسکو چیف کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر کامران خان کاسی نے کیسکو چیف کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سول ہسپتال میںبجلی کی بندش سے کووڈ وارڈ میں داخل مریضوں کو آکسیجن کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کورونا آئی سی یو ، کارڈیک سی سی یوز، میں آکسیجن کی بندش جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، وارڈز میں داخل مریضوں کو آکسیجن کی مسلسل فراہمی ناگزیر ہے بندش کے باعث حالت بگڑنے پر مریضوں کی جان بھی جا سکتی ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ۔ اسپتال کا عملہ 24 گھنٹے فرائض سرانجام دے رہا ہے بلا تعطل برقی ترسیل کے لئےکیسکو کا عملہ تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین