گوجرانوالہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، کم عمر کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
راہوالی کے قریب بھی تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کار حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ وزیر آباد میں پیش آیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے جو بھکاری ہیں اور لودھراں سے وزیر آباد آئے ہوئے تھے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت کار سوار 3 افراد بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار کی رفتار زیادہ تھی جو ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوئی تو کم عمر ڈرائیور کار کو کنٹرول نہیں کر پایا۔
ادھر راہوالی کے قریب پیش آنے واقعے میں دونوں افراد عید کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہاں بھی پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔