• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عیدالفطر پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔

پیغام میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ عام طور پر عید کا تہوار ملنے ملانے اور مل بیٹھ کر خوشیاں منانے کا وقت ہوتا ہے، اس بار بھی کورونا وبا کے ساتھ عید کو مختلف انداز میں منانا ہوگا، یہ صورتحال جلد ختم ہوجائے گی۔

انہوں نےکہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہمدردی اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ہم سب کو مل کر وبا کا خاتمے کرنا ہے، میری اور صوفی کی جانب سے آپ سب کو عید مبارک ہو۔

تازہ ترین