• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کا معروف نام، اداکارہ، میزبان، ڈانسر و گلوکارہ متھیرا کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔

اداکارہ متھیرا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے افسوس ناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اُن کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔


متھیرا کی جانب سے اس پوسٹ میں اپنے والد کے لیے مداحوں و فالوورز  سے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اداکارہ متھیرا کا اپنی اس رنجیدہ پوسٹ میں والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’میرا پہلا پیار ، میرا دوست، میرا یقین ، میرے والد بہت جلد اوپر چلے گئے ہیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اُن کے والد کی موت نے اُنہیں ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے مگر وہ اب بھی اُن کے ساتھ ہیں۔‘

تازہ ترین