• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری عید پر پرانی فیملی فوٹو دیکھ کر دل شکستہ

پاکستان کی لیجنڈری، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر پرانی فیملی تصویریں  شیئر کی گئی ہیں جس پر انہوں نے غم کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلییشن انسٹاگرام پر فیملی کی پرانی یادگار تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس پر وہ غمزدہ نظر آ رہی ہیں۔


تصویروں میں اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی بہنوں اور خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’خاندان، اُن کا دل ٹوٹ چکا ہے۔‘

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر ی گئی تصویروں میں حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب انتقال کر جانے والی بشریٰ انصاری کی بہن سنبل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس پوسٹ سے قبل بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہمیں کیا معلوم تھا کہ تُم ہمیں چھوڑ کر چلی جاؤ گی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر معلوم ہوتا تو ہم رواں سال جنوری میں تمہاری سالگرہ بہت اچھے سے مناتے۔‘

تازہ ترین