کوئٹہ(خ ن) کرخ میں خضدار کے ڈاکٹرز کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں کرخ اور خضدار کے ڈاکٹرز کی اکثریت نے اپنی خدمات پیش کیں مقامی مریضوں کوادویات فراہم کی گئی اور ان کا علاج کیا گیا ۔ صبح سے شام تک 885مریضوں کی او پی ڈی کی گئی ۔فری میڈیکل کیمپ میں سرجن بشیراحمد موسیانی ڈاکٹر نظرمحمد ڈاکٹر جلیل احمد ڈاکٹر شاہد رؤف ڈاکٹر نصیراخوند ڈاکٹر سلمہ عزیز ڈاکٹر حسین احمد ڈاکٹر علی انور ڈاکٹر عبدالقدیر و دیگر نے فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا اور مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔