• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 6 سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد نے دکاندار پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے چھہ سالہ بچے سمیت دو راہ گیر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں شیخوپورہ موڑ کے قریب عاشر نامی نوجوان کی کریانہ کہ دکان پر حماد اور ناصر نامی نوجوان نے آکر اندھا دھند فائرنگ کی۔

جس کے باعث 6 سالہ برہان اور 16 سالہ عثمان جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید