• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنا اجازت بیٹی کی تصویر کھینچنے والوں پر صوفی ٹرنر برہم

برطانوی اداکارہ صوفی ٹرنر نے بنا اجازت بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش کرنے والے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ دیا۔

25 سالہ صوفی ٹرنر نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ کچھ فوٹوگرافرز گزشتہ روز میری بیٹی کی تصویر لینے میں کامیاب ہوگئے۔میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہتی۔

صوفی ٹرنر نے مزید کہا کہ یہ عجیب ہے کہ کوئی بوڑھا شخص بنا اجازت آپ کی بیٹی کی تصویر لے۔مجھے یہ پسند نہیں اور میں احترام کے ساتھ سب سے کہہ رہی ہوں کہ ہمارا پیچھا کرنا بند کردیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری بیٹی کی تصویر کھینچنے کی کوشش نہ کریں خاص طور پر اسے شائع کرنے کی۔آپ لوگوں کو میری جانب سے اس کی اجازت نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرنے کے بعد ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔

واضح رہے کہ برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 22جولائی 2020 کو ہوئی تھی۔دونوں شخصیات نے 2019 میں سادگی سے شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید