پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے عید کے دن مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی۔
اسرائیل کی بمباری اور ظلم کا شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ عید فلسطین کے میرے بہن بھائیوں کے نام۔ہم آپ کے ساتھ کھڑےہیں،کاش ہم اس سے زیادہ بھی آپ کے لئے کچھ کرسکتے۔
ثروت گیلانی نے اپنے ہاتھ پر مہندی سے فلسطین لکھ کر دل بھی بنایا۔
اس کے علاوہ بھی پاکستان کی کئی شوبز شخصیات اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔