• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر لڑکیوں کو اغوا کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار


کراچی میں مختلف کارروائیوں میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں شیرشاہ کالونی سے 3 کم عمر لڑکیوں کو اغوا کر کے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، مغوی بچیاں بازیاب کرالی گئیں۔

ادھر پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی میں گاڑیوں کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں لانڈھی اور بوٹ بیسن پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ اسٹیل ٹاؤن علی محمد گوٹھ اور بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

تازہ ترین