• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والی اداکارہ سنبل شاہد کی بھانجی زارا نور نے عید پر خالہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کردی۔

انہوں نے عید کے موقع پر خالہ کے ہمراہ ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید پر انہیں یاد کیا۔

اس سےقبل خالہ کے انتقال کے بعد زارا نور نے اداکارہ کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اب پہلے جیسا کچھ بھی نہیں رہے گا۔‘

یاد رہے کہ ٹی وی اداکارہ سنبل شاہد کا کورونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا، سنبل شاہد کی بہن بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد سے وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔


سنبل شاہد کو مسلسل طبیعت بگڑنے پر 22 اپريل کو وينٹيليٹر پر منتقل کیا گيا تھا لیکن وہ 6 مئی کو انتقال کرگئی تھیں۔


خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

تازہ ترین