• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے اپنی کٹ لانچ کردی

ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کےلیے آسٹریلیا نے اپنی کٹ لانچ کردی، اولمپکس کا آغاز کووڈ کی تمام تر ایس او پیز کے ساتھ 23 جولائی سے ہوگا جبکہ ٹوکیو اولمپکس منسوخ کرنے کے پٹیشن دائر کر دی گئی۔

ٹوکیو اولمپکس کی تیاریاں تقریبا آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں ، جاپان میں کووڈ ایس او پیز کے ساتھ سخت رولز اینڈ ریگولیشن لاگو کیے جارہے ہیں ، ایونٹ میں شامل ٹیمیں بھی بھرپور تیاریوں میں  مصروف ہیں۔

آسٹریلیا نے اولمپکس اور پیرااولمپکس کےلئے اپنی کٹ بھی لانچ کردی ہے ، کٹ کو معروف اسپورٹس برانڈ نے ڈیزائن کیا ہے۔

تیراکوں ، واٹر پولو، غوطہ خوروں اور سرفرز کے لئے خصوصی ڈیزائن کی کٹ بنائی گئی ہے جس میں آسٹریلین ڈیزان اور سمبلز ہیں۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس کو منسوخ کرنے کےلیے ٹوکیو اولمپکس منسوخ کرنے کے پٹیشن دائر کر دی گئی ہے ۔

پٹیشن ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین کو دی گئی پٹیشن پر تین لاکھ پچاس ہزار افراد کے دستخط ہیں۔

پٹیشن اسٹاپ ٹوکیو اولمپکس مہم کا حصہ ہے، پٹیشنز فائلز کا کہنا ہے کووڈ 19 دنیا کی صورتحال ایسی نہیں کہ ایونٹ کا انعقاد کروایا جائےاس لیے گیمز کو منسوخ ہونا چاہیے۔

تازہ ترین