• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی موجودگی زندگی میں امید اور خوشی لاتی ہے، عدنان صدیقی

مشہور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے عید کے موقع پر سوشل میڈیا پر بچوں کے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی موجودگی زندگی میں امید اور خوشی لاتی ہے ۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھےاور شراشرتی بچے احمد شاہ کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں ان دونوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیو میں عدنان صدیقی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آج عید کا دن ہے اور عید کے دن آپ زرا احمد شاہ صاحب کو دیکھیں کیا خوبصور ت لگ رہے ہیں ۔‘

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’ماشا اللّٰہ ، اور زرا احمد کا پیٹ چیک کریں ۔‘

عدنان صدیقی نے یہ ویڈیو شیئر کرتےہوئےلکھاکہ ’بچے اپنی فرشتہ صفت موجودگی کے ساتھ ، جہاں بھی جاتے ہیں امید اور خوشی لاتے ہیں۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’ہم خاص طور پر اس طرح کےموقعوں پر ان کی موجودگی سے فرحت محسوس کرسکتے ہیں۔‘

آخر میں انہوں نےلکھا کہ ’انتہائی معصوم اور خوش مزاج ٹیڈی بیئر جیسے احمد شاہ اور میری طرف سے سب کو عید کی مبارکباد۔ مجھے امید ہے یہ ویڈیو آپ کے دن کو اچھا بنائے گی۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید