پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی شدت میں کمی نہ آ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت نے کی شرح 18 فیصد سے زیادہ رہی۔
پنجاب بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد کے قریب برقرار ہے۔
اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زائد رہی، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی، صرف 7 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ ہوسکے۔
ملک میں کورونا سے مزید 48 افراد انتقال کرگئے، ایک دن میں مزید 2 ہزار 517 نئے مریض سامنے آئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا ویکسینیشن کا عمل عید کی چھٹیوں کے دوران بھی جاری ہے۔