• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسیجن سلینڈر و ذیلی مصنوعات پر ٹیکس مراعات کا اعلان


حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر آکسیجن سلینڈرز اور ذیلی مصنوعات پر ٹیکس مراعات کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے آکسیجن سلینڈرز اور اس سے جڑی مصنوعات پر خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آکسیجن و دیگر مصنوعات کے ٹیکس مراعات 180 دن کے لیے دیں، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔


فواد چوہدری نے مزید کہاکہ ایک سال میں پاکستان میں آکسیجن کی پیداوار میں دُگنا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین