ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے چوک کمہاراں والا کے نزدیک امام بار گاہ کے احاطہ میں فلسطین کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی حملوں اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کے رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ اور غزہ میں نہتے مسلمانوں پر بمباری کر کے سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا، ماضی میں اس طرح کی بربریت اور دہشت گردی کی مثال نہی ملتی ہے۔
مظاہرین نے تمام عالمی قوتوں اور خاص طور پر مسلمان ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کے وہ عملی قدم اٹھائیں اور اسرائیل کو ہر صورت نہتے مسلمانوں پر ظلم کرنے سے روکیں۔