لاہور میں تحریک انصاف کے زیر اہتما م مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے تحت لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
مظاہرین نے غزہ پر اسرائیلی حملو ں کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ فلسطین میں معصوم بچوں کی لاشیں گررہی ہیں، مسلم دنیا کو اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے رکوانے کے لئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور متفقہ پالیسی اختیار کی جائے۔