• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم فلسطین، اسرائیل کیخلاف ملک گیر احتجاج


فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا گیا۔

لاہور، ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

احتجاجی مظاہروں میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے اسرائیلی بم باری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔


اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطینیوں کو ہماری مالی سے زیادہ اخلاقی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں، مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر آگے بڑھے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے 4 روز سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد119 ہوگئی۔

تازہ ترین