ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد (ر ) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی پا رسائی پانامہ لیکس کے انکشافات پر سامنے آچکی ہے اس لئے اب ان کے پاس اخلاقی طور پر اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا بہت جلد پاکستان آئوں گا کارکن پارٹی کا اثاثہ اور ہر اول دستہ ہیں ان کی دل سے قدر کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی ایم ایل کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر سلطان محمود ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ان کے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی مبارکباد دیئے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا اور کہا کہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے اور غریب مزدور دو وقت کی روٹی بھی با ٓسانی کھانے سے محروم ہے جبکہ بڑھتی ہو ئی لوڈشیڈنگ نے حکمرانوں کے ان دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے جو انہوں نے عام انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے تھے ۔