• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر بھی اسرائیلی گولہ باری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 132 ہوگئی

اسرائیل نے فلسطینیوں پر عید الفطر کے دن بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 23 فلسطینی شہید ہو گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 31 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 830 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کا بیان دو گھنٹے بعد واپس لے لیا۔

تازہ ترین