سائیکلون تائوتے کے پیشِ نظر بھارت کے شہر ممبئی میں کورونا ویکسینیشن دو روز کے لیے بند کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان تائوتے ممبئی کے ساحلوں کے قریب سے گزرے گا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تائوتے کے باعث گجرات و ملحقہ علاقوں کے لیے سائیکلون الرٹ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید 3 ہزار 800 سے زائد افراد جان سے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر مزید 13 مریض ہلاک ہوئے، اسپتال میں 4 دن میں مرنے والوں کی تعداد 74 ہو گئی۔