• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان تاؤتے بھارتی گجرات سے کب ٹکرائے گا؟

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان تاؤتے کے منگل تک بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرانے کا امکان ہے، اس کے باعث گجرات میں منگل اور بدھ کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تاؤتے سائیکلون میں آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، جس کے باعث کیرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹرا میں ہنگامی انتظامات کیئے گئے ہیں۔

طوفان کے زیرِ اثر ریاستوں میں 50 سے زائد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، طوفان کے باعث کرناٹکا، گوا، کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں اتوار تک شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

شدید بارشوں سے سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

اب تک کیرالہ کے ریڈ اور اورنج الرٹ والے علاقوں سے 300 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


بحیرہ عرب میں موجود ماہی گیروں کو منگل تک ساحل پر پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بھارتی بحریہ کی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں بھی چوکس کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین