• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نے شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال خود پوچھنے کا کہا تھا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ  اداکار یاسر حسین نے خود کہا تھا کہ پروگرام میں اُن سے اُن کی اور اقرا کی شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال پوچھا جائے۔

حال ہی میں معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ ایک نجی ٹی وی چینل پر عید کے پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے دورانِ گفتگو متنازع اداکار یاسر حسین کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا۔

ندیم بیگ نے کہا کہ ’واسع چوہدری نے یاسر سے سوال کیا تھا کہ آپ کی شادی پر کونسے مہمان بن بلائے تھے جس پر کافی لوگوں نے واسع کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ اُنہوں نے پروگرام میں ایسا سوال کیوں پوچھا۔

ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس سوال کے پیچھے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’دراصل! یاسر نے ہی واسع سے کہا تھا کہ وہ پروگرام میں اُن سے بن بلائے مہمانوں والا سوال پوچھیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یاسر جواب میں نوشین کا نام لیں گے۔‘

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں یاسر حسین ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھنے پر یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر حسین کو ناصر اداکارہ کی جانب تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ دیگر فنکاروں نے بھی یاسر پر خوب تنقید کے تیر پرسائے تھے۔

تازہ ترین