• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا وائرس کے مزید 997 کیسز، ایک شخص کا انتقال ہوا، وزیراعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 997 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آج صوبے میں اس وبا سے ایک شخص کا انتقال ہوا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10730 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں مزید 997 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1 مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں اس وائرس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4794 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آج مزید 2386 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 275589 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3840971 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے 298061 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ 


وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 17678 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 16940 گھروں میں اور 738 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 691 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے کے 997 نئے کیسز میں سے 267 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 108، ضلع وسطی 58، کورنگی 53، ضلع جنوبی 31، ضلع غربی 11 اور ملیر سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں سے دادو 185، جامشورو 152، شہید بے نظیر آباد 64، حیدرآباد اور سجاول 42۔42، بدین اور شکارپور میں 39۔39 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ٹھٹھہ 31، عمرکوٹ 27، نوشہروفیروز 17، کشمور، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار 15۔15، مٹیاری 12، قمبر 9، سکھر 8، میرپورخاص 7، لاڑکانہ 5، خیرپور 2، گھوٹکی سے 1 کیس رپورٹ ہوا۔

تازہ ترین