• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 7 دن میں پولیس کے 24 افسر و جوان کورونا وائرس سے جاں بحق

کورونا وائرس نے 7 دن میں سندھ پولیس کے 24 افسر و جوانوں کی جان لے لی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق محکمے میں 7 روز کے دوران کورونا کے 10 نئے کیسز رپورٹ کے مطابق ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ پولیس افسر اور جوانوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 366 ہوچکی ہے۔


سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 24 پولیس افسران اور جوان کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثر سندھ پولیس کے 45 افسر و جوان زیرِ علاج ہیں جبکہ 6 ہزار 297 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین