• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 673 مزید کیسز، 7 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مزید 673 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وائرس 7 افراد انتقال کرگئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12022 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں مزید 673 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4551 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج مزید 330 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260122 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 3462158 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس میں سے 272196 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 7523 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں 7143 گھروں میں، 10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 370 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 343 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کے 673 نئے کیسز میں سے 408 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 290، ضلع جنوبی سے 67، ضلع وسطی سے 16، ملیر سے 25، ضلع غربی اور ضلع کورنگی سے 5-5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سے 99، جامشورو سے 20، سکھر سے 16، بدین سے 12، لاڑکانہ سے 12، شہید بینظیرآباد سے 11، گھوٹکی سے 10، دادو سے 9، ٹھٹہ سے 8، سانگھڑ سے 7، قمبر، مٹیاری اور ٹنڈومحمد خان سے 6-6، کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میرپورخاص سے 5، سجاول اور عمرکوٹ سے 4-4، کشمور، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹنڈوالہیار سے 3-3، جیکب آباد سے 2 جبکہ شکارپور سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین