• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا ہے، رانا ثناء اللّٰہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو جھوٹا قرار دے دیا۔ 

اپنے بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شیخ رشید دفتر کھول کے آٹا، چینی، ایل این جی، رنگ روڈ چوروں کو ای سی ایل پہ ڈالیں اور ویڈیو بیان جاری کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عید پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری کی پوری کابینہ نے توہینِ عدالت کی۔


رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے باوجود عید والے دن دفتر کھلوا کے غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’عمران نیازی رنگ روڈ ڈاکے کا رنگ ماسٹر ہے، اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔‘

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی سمری وفاقی کابینہ سے وزارتِ داخلہ کو ابھی تک موصول نہیں ہوئی، یہ سمری پیر یا منگل کو وزارتِ داخلہ کو موصول ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین