• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو ابھی تک ECL میں نہیں ڈالا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ابھی تک شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا ہے، اس کی سمری وفاقی کابینہ سے وزارتِ داخلہ کو ابھی تک موصول نہیں ہوئی، یہ سمری پیر یا منگل کو وزارتِ داخلہ کو موصول ہوسکتی ہے۔

جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس کیس میں پہلے ہی 14 ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، شریف کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خود نواز شریف کے ضمانتی ہیں، شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جا رہے تھے، انہیں 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یو کے جانا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی، سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی۔


کوروناوائرس کےحوالے سے انہوں نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں پر پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا، عوام نے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا۔

وزیرِداخلہ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے، جبکہ بھارت کا ہولناک وائرس یو کے تک پھیل گیا ہے۔

تازہ ترین