• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ فاٹا میں پولیس مستحکم ہونے کے بعد ہی فوج واپس جائے گی، آئی جی خیبرپختونخوا


انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا میں پولیس کی صلاحیت مستحکم ہونے کے بعد ہی فوج واپس جائے گی۔

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فوج واپس چلی گئی تو غیر ریاستی عناصر ان کی جگہ لے لیں گے، جو ہم نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوج عبوری مدت میں سابق فاٹا میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے، انفراسٹرکچر اور تربیت دینے میں مدد کرے گی۔ 

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک واضح پالیسی ہے کہ سابقہ فاٹا میں پولیس کی صلاحیت مستحکم ہونے کے بعد ہی فوج واپس جائے گی۔


انھوں نے کہا کہ فوج عبوری مدت میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے، انفراسٹرکچر اور تربیت دینے میں مدد کرے گی۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پولیس کی سابقہ فاٹا میں پولیسینگ امور نمٹانے کی صلاحیت حاصل کرنے تک فوج رہے گی۔

فوج واپس چلی گئی تو غیر ریاستی عناصر ان کی جگہ لے لیں گے اور یہ ہم نہیں چاہتے، فوج اور پیراملٹری فورسز پولیس کی مدد کرنے کے لیے موجود ہوں گی۔

انھوں نے بتایا کہ فوج کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے سے دہشتگردی میں کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین