• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ سے متعلق شور مچانا ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مترادف ہے، فرخ حبیب


وزیرِمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رنگ روڈ سے متعلق شور مچانا ایسا ہی ہے جیسے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں 36 کمپنیوں کا اسکینڈل، رائے ونڈ روڈ پر اربوں روپے لگائے گئے، جاتی امرا محل پراربوں روپے لگائے اور کیمپ آفس بنائے گئے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اس کی انکوئری کی توفیق نہ ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) رنگ روڈ انکوائری کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ 

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بلاامتیاز انکوائری نہیں گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین