• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے خوف اور موت کی علامت


صرف 20 ماہ قبل کورونا وائرس دنیا کے لیے اجنبی تھا، لیکن اب پوری دنیا کے لیے خوف اور موت کی علامت بن گیا، بلکہ اب تو لگتا ہے کہ کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں ہے۔

جس کا کبھی نام نہیں تھا، اب اس کی وجہ سے کوئی کام نہیں چلتا، کاروبار بند عبادت اور عیادتیں بند، کھیل تماشے اور عیدیں بھی بند ہیں۔ 

ماضی میں عید کے جشن منائے جاتے تھے تو جہاں تِل دھرنے کو جگہ نہ ہوتی تھی اب وہاں سے ہاتھیوں کے غول گزارے جاسکتے ہیں۔


کورونا وائرس ایسا گلے پڑا ہے کہ جپھیاں شپیاں بند، رابطے بند سڑکیں ہوٹل ریسٹورنٹ سب سنسان لیکن کچھ من چلے ایس بھی ہیں جو کورونا کی لہر کی بجائے اپنی لہر میں ہے۔

شہروں میں کورونا کی اپنی اور ملکوں میں کورونا کی اپنی اپنی لہریں ہیں اب یہ کسی کو معلوم نہیں کے کورونا کی ٹوٹل کتنی لہریں ہوں گی، بہرحال کورونا سے لڑنا ہے۔

تازہ ترین