• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں اب تک کتنے افراد کورونا سے شفایاب ہوئے؟

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار 85 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 71 ہزار 856 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 439 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 674 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 4 لاکھ 36 ہزار 790 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 99 ہزار 314 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 64 ہزار 13 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 63 لاکھ 51 ہزار 878 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 346 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 821 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 66 ہزار 229 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 907 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 32 ہزار 785 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار 313 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 7 ہزار 423 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 48 ہزار 154 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 44 ہزار 301 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 50 لاکھ 95 ہزار 390 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 15 ہزار 116 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 22 ہزار 901 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 668 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 46 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 927 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 46 ہزار 722 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 339 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 36 لاکھ 4 ہزار 799 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 86 ہزار 481 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 35 لاکھ 85 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 134 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 432 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 97 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 829 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔


سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا تاہم عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 42 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 5 اعشاریہ 06 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 71 ہزار 804 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 248 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار 924 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کُل 38 لاکھ 36 ہزار 291 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید