• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانیہ، اسپین و جرمنی میں مظاہرے



غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانیہ، اسپین اور جرمنی میں مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیا ہے۔

لندن میں فلسطین کے حق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین ماربل آرک  پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا۔


اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 بچوں سمیت 140 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین