• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں: وزیرِ داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلمان ملکوں کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف جاری کیئے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔


شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور انتہا پسندی کو روکنا اقوامِ عالم کی ذمے داری ہے۔

تازہ ترین