• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 17 مئی کو ہوگا

آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 17 مئی کو ہوگا، لاک ڈاؤن اور عید کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

اوگرا پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گی اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

تازہ ترین