• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے لئے آواز اٹھانے کے بعد جی جی حدید پر تنقید

فلسطین کے لئے آواز اٹھانے کے بعد فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید پر تنقید شروع کردی گئی۔

جی جی حدید نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کی جانے والی تنقید کی تصاویر شیئر کردیں اور خود پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں لکھا کہ میں آپ کو مارنےکی کوشش نہیں کررہی نہ ہی میں کبھی ایسا چاہوں گی۔میں مزید قتل عام نہیں چاہتی جیسا کہ میں فلسطینیوں کے لئے چاہتی ہوں۔

جی جی حدید نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں صرف فلسطینیوں کے لئے برابر کے حقوق چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جی جی حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا تھا۔

تازہ ترین