• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کرونگی، بیلا حدید

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے ماضی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تصویر آج دوبارہ شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔

اپنی ماضی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بیلا حدید نے لکھا کہ مجھے اس حوالے سے بہت کچھ کہنا ہے۔ یہ مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔

بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ نفرت پھیلانے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین میں نسل کی بنیاد پر قتل عام،یہودی آبادکاری،فوجی طاقت کے استعمال کے لئے ہے جو کہ فلسطین میں کئی سالوں سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، مجھ سے جتنا ہوسکا آپ لوگوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی۔میں آپ سے محبت کرتی ہوں، مجھے آپ کا احساس ہے،آپ کے لئے روتی بھی ہوں۔

بیلا حدید نے لکھا کہ اپنے بچوں اور اہلیہ کو دوبارہ گلے نہ لگانے کی اس باپ کی تکلیف اور اس ماں کا درد جو اپنے بچوں کو بڑا ہوتا دیکھنے سے پہلے ہی دفن کردے۔کاش میں آپ کی تکلیف دور کرسکتی۔


بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کے متاثرین کے لئے مزید لکھا کہ میں آپ کو دیکھ اور سن رہی ہوں،اور رو رہی ہوں۔آپ لوگوں کا درد محسوس کر کے میں بھی تکلیف میں ہوں۔

اس سے قبل بھی بیلا حدید اور انکی بہن جی جی حدید نے اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور بمباری پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سخت مذمت کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے تھے۔

تازہ ترین