• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت بارشوں کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کرے، خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بارشوں کے حوالے سے اپنے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائے اور عوام کو آگاہ کرے محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سندھ حکومت منظر عام سے غائب ہے،حکومتی وزراء نالوں کی صفائی اور دیگر اقدامات سے منہ پھیر چکے ہیں، بارشوں سے قبل شہر کے تمام نالوں کی صفائی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، شہر کے عوام کو مصیبت میں چھوڑ جانا حکومت سندھ کا پسندیدہ مشغلہ ہے، بلاول بھٹو کراچی کو روم بنانے کے دعویدار بنتے ہیں مگر ظاہر کہیں نہیں ہوتے، سمندری طوفان کراچی کے قریب ہے ماہی گیروں کے تحفظ کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں ہے، کراچی کے عوام طوفان اور پی پی کا مقابلہ کررہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید