• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز پریونٹیو کراچی کا کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن ،8 کروڑ روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، کسٹمز کے اسٹنٹ کلکٹر اور آپریشن کے انچارج شفیع ﷲ کے مطابق عید کی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمگلرز مافیا نے منشیات کی بھاری مقدار سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی تاہم کیٹی بند ر کی ساحلی پٹی میں اے ایس او کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کی اور غیر ملکی بوٹ سے 4 کلوگرام ( میتھم فٹامائن کرسٹل ) برآمد کر لی ہے جس کی غیر قانونی منڈی میں قیمت 8 کروڑ 80لاکھ روپے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید