کراچی ( پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق ختم قرآن کے سلسلے میں مسجد خیر العمل انچولی سوسائٹی کی میں اختتامی تقریب بدھ 29؍رمضان المبارک بعد نماز فجر منعقد ہوئی،مولانا محمد حسن نے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔
متحدہ عرب امارات میں مچھروں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دبئی سے اماراتی وزارت صحت کے مطابق بارشوں کے بعد مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل کردیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیےدعا کی، فیلڈ مارشل نے شہید کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے ملنے کورنگی مہران ٹاؤن پہنچ گئے۔
ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے ڈیمنشیا (نسیان، دماغی کمزور اور بھولنے کی بیماری) سے بچاؤ میں معاون ہوسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ایثار اور بے لوث رویّہ دماغی بڑھاپے کی رفتار کو 20 فیصد تک سست کر دیتا ہے۔
کورنگی میں جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد نے کہا ہے کہ میرا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا ہے۔
روس نے صدر ولادیمر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے الزام لگایا کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔
برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید برف باری کی پیشگوئی کے بعد محکمۂ موسمیات (میٹ آفس) نے وارننگ جاری کر دی ہے۔
اداکارہ نے تحریری نوٹ والدین کے نام لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ وہ شادی کے لیے دباؤ کا شکار تھی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھی، جبکہ دیگر مسائل کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی تھی۔
برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کی کار کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مل کر مذمت اور سدباب کرنے کی دعوت دیدی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد سے ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سابق قائد حزب اختلاف سے متعلق زیر التوا مقدمات کی معلومات کیلیے یہ چوتھا خط ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر علی جمالی کو ایک لاکھ روپے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
برطانیہ میں ڈرون اڑانے کے نئے قواعد یکم جنوری سے نافذ ہوں گے، جس کے بعد کھلی فضا مین 100 گرام یا اس زائد وزن کا ڈرون یا ماڈل ایئرکرافٹ اڑانے والوں کو آن لائن تھیوری ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جو گراونڈ کچرا کنڈی بن گئے تھے انہیں صاف کر کے وہاں لیاقت آباد گیمز ہوئے جس میں سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ہرارے میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کے سمیر منہاس اور عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کیں، سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔