• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرافی گوٹھ، قبر مسمار کر کے دوسرے مردے کو دفنانے پر شہریوں کا احتجاج، گورکن گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شرافی گوٹھ میں ایک قبر میں دوسرے مردے کو دفنانے کے عمل پر مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود اسماعیل گوٹھ میں واقع قبرستان میں عید کے دوسرے روز محمد علالم خان اپنے والد کی قبر پر فاتحہ کے لیے اپنے عزیز کے ہمرہ آیا تو دیکھا کہ انکے والد کی قبر کو مسمار کر دیا گیا ہے اور کسی دوسرے مردے کی تدفین کے لیے تیاری کی جارہی ہے جس پر انہوں نے شور شرابہ کیا تو مزید لوگ وہاں جمع ہوگئے اور واقعہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا ،پولیس نے قبرستان کے چار گورکن کامران ، نسیم ، لال محمد اور دوت محمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کامران کو گرفتار کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین