• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023 تک کرکٹ ٹیم کو ٹاپ تھری پوزیشنز پر دیکھنا چاہتے ہیں، وسیم خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئندہ 8 ماہ کے دوران آئندہ آنے والی ہر سیریز پاکستان ٹیم کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہم 2023 تک اپنی ٹیم کو ہر طرز کی کرکٹ میں ٹاپ تھری پوزیشنز پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ایکشن پیک سیزن میں پاکستان کو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنے کے علاوہ انگلینڈ ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریزبھی کھیلنی ہے،اسی دوران قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیزکی مشاورت اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں کے پیش نظر ہم نے ابتدائی طور پر سیریز میں شامل 1 ٹیسٹ میچ کم کرکے اس کی جگہ 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس اقدام سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مزید بہتر انداز سے میگا ایونٹ کی تیاری کرنے میں معاونت ملے گی۔

تازہ ترین