• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبیہ بنانے سے زیادہ لوگوں کی زندگی بچانا ضروری ہے،انوپم کھیر کی مودی پر تنقید

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار انوپم کھیر جووزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے،انہوں نے کورونا کےموجودہ بحران میںمودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےاس بحران کےدوران حکومت پھسل گئی ہےاور حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا ضروری ہے۔انوپم کھیر نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہ کہیں ناکام ہوئی ہےاور انہیں اس وقت سمجھنا چاہئے کہ شبیہ بنانے سے زیادہ لوگوں کی زندگی بچانا ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق انوپم کھیر نےایک ٹی وی چینل کو دئےگئےانٹرویو میں یہ بات کہی ہے۔ انوپم کھیر سےجب حکومت کی شبیہ بنانےکی کوشش اور اسپتالوں میں ضروری دواؤں کی قلت اور ندیوں میں بہتی لاشوں کے حوالے سے سوال پوچھا گیاتو انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ زیادتر کیسز میں تنقید درست ہےاور حکومت کے لئے یہ ضروری ہےکہ وہ اس موقع پر ایسا کام کرے جس کے لئے ملک کےعوام نے اسے منتخب کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ صرف غیر حساس شخص ہی ایسے حالات سےاثر انداز نہیں ہوگا ۔ ندیوں میں بہتی لاشیں ، لیکن دوسری سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ ان حالات کااپنے فائدہ کے لئےاستعمال کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔انوپم کھیر نےاس انٹرویو میں بڑی باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہیں نہ کہیں یہ اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی توجہ شبیہ بنانےپر زیادہ ہے۔ساتھ میں جب انہوں نے یہ کہا کہ ایک غیر حساس شخص ہی ایسے حالات سےاثر انداز نہیں ہوگا تو ان کے اس بیان نے پوری مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انوپم کھیر نے اس میں مزید کہا کہ ہمیں شہری کو طور پر غصہ کرناچاہئے اور جو کچھ ہوا ہے اس کے لئے حکومت کوذمہ دار ٹھہرانا اہم ہے۔ نوپم کھیر کےایسے بیان سے عوام کے ایک بڑے طبقہ میں حیرانی ہے۔ دو ہفتہ پہلے ہیں کھیر نے کووڈ کنٹرول پر حکومت کی تنقید کے جواب پر ایک کمنٹ کیا تھا ’’آئے گا تو مودی ہی‘‘ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو کافی ٹرول کیا گیا تھا۔

تازہ ترین