• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈ فنکار فاروق قیصر کے انتقال پر سیاسی و غیر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

لیجنڈ فنکار فاروق قیصر کے انتقال پر سیاسی و غیر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس 


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف فنکارفاروق قیصر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روزاسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ فاروق قیصر عرف ’انکل سرگم‘ جمعے کو انتقال کر گئےتھے۔فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔ان کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم ہے جو پہلی بار 1976 میں بچوں کے پروگرام کلیاں میں تخلیق کیا گیا اور یہی کردار ان کی پہچان بن گیا۔فاروق قیصر نے اپنے مشہور کردار انکل سرگم سے معاشرتی مسائل اجاگر کیے، وہ 1976 سے سرکاری ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔وکی پیڈیا کے مطابق فاروق قیصر اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے یہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیا جبکہ 1999 میں کیلیفورنیا امریکہ سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔قاروق قیصر کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مدا حوں نےسوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے فاروق قیصر کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی تصاویر اور پروگرام سے وابستہ یادیں بھی شیئر کی ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی فارق قیصر کے انتقال کی خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویئر پر لکھا کہ ’فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ’ انکل سرگم کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہو ۔تحریک انصاف کے سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے ٹویٹ کیا ’انکل سرگم کے نام سے معروف لیجنڈ اداکار کی وفات کا سن کا کر صدمہ پہنچا۔ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین