• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی وفاق سے لاہور کیلئے کراچی طرز پر ترقیاتی پیکیج کی سفارش

لاہو(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاق سے لاہور کے لئے بھی ترقیاتی پیکج کی سفارش کردی۔لاہور میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وفاقی حکومت سے پیکیج کی درخواست کی،اہم وفاقی وزر ا نے بھی کراچی کی طرز پر لاہور کے لئے پیکیج کی حمایت کردی ۔وفاقی حکومت جلد اس ضمن میں پنجاب حکومت کی تجاویز کاجائزہ لیکر پیکیج کااعلان کرے گی۔وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی پیکیج کااعلان کررکھاہے۔وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کے لئے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پربھی کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک ہز ار بیڈ کے نئے ہسپتال پر جلد باضابطہ کام کا آغاز ہوگا ۔ ایک سو بیس کینال پرمحیط ہسپتال میں400بیڈ جنرل ،400کارڈیالوجی ،200خون کی بیماریوں کےلئے ہوں گے ۔پچیس سال کے بعد لاہور میں بڑا ہسپتال بنے گا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شاہکام فلائی اوور پر بھی ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا جس کا سنگ بنیاد جلد رکھاجائے گا۔شیرانوالہ فلائی ا وو ر کے حوالے سے بھی تکینکی کام مکمل ہوچکاہے ، گلاب دیوی انڈر پاس کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا،پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا بھی جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے۔ 

تازہ ترین