• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے کرائے کے ترجمانوں کو عید پر بھی چھٹی نہیں ملی، فرخ حبیب

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کرائے کے ترجمانوں کو عید پر بھی چھٹی نہیں ملی، آج بھی توہین عدالت کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں، توہین عدالت کا لفظ آپکے منہ سے اچھا نہیں لگتا، سپریم کورٹ پر حملہ، پانامہ فیصلے پر مجھے کیوں نکالا کی تحریک چلائی گئی، ججز اور انکے اہلخانہ کو دھمکیاں دی گئیں،یہ کہا گیا کہ ججز اور انکے اہل خانہ پر زمین تنگ کردینگے۔ جمعہ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکتِ فرخ حبیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تو علاج کیلئے ضمانت دی تھی، وہ ہی عدالت اب طلب کررہی ہے،کیاعدالت کا حکم نہ ماننا توہین عدالت نہیں، نیب آزاد ادارہ ہے، اسکا کام احتساب کرنا ہے، نیب نے شہباز شریف کے خلاف7 ارب کا دائرریفرنس دائر کیا، نیب نے شہباز شریف کا نام ایک سی ایل میں ڈالنے کا کہا،کابینہ سب کمیٹی کی بھی سفارشات ہیں، قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ کی آزادی، بحالی کیلئے جدو جہد کی، جیل بھی گئے، آپ لوگ تو گھروں میں چھپے بیٹھے رہے، عمران خان نے اسوقت جب وہ وزیراعظم، وزیراعلی یا وزیر نہیں تھے تب بھی انہوں نے 40 سالہ کمائی کا حساب دیا، 60 دستاویز عدالت میں پیش کی ، آپ کی طرح قطری خط یا جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع نہیں کرائی۔ وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف نے ایک بھی ٹی ٹی کا حساب نہیں دیا، کیسے مان لیں کہ شہباز واپس آئے گئے، نواز شریف، سلمان شہباز، علی عمران، اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسیں نواز سمیت پورا خاندان ہی بھگوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطرانے کے طعنے دینے والوں نے پوری زندگی یتیموں اور مسکینوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔

تازہ ترین