• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دن ایپکا کا ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے احتجاج

لاہور(خصوصی نمائندہ)عید کے دن ایپکا کا راجہ بشارت وزیر قانون پنجاب اور ارم بخاری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے عید سے پہلے مطالبات پر خوشخبری کا دھوکہ دینے کے خلاف شیڈول کے مطابق ایوان وزیر اعلی مال روڈ لاہور کے سامنے احتجاج کیا ، نماز عید بھی ادا کی گئی امامت حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے کی ، حاجی ارشاد چوہدری کی اپیل پر بارش کے باوجود ایپکا قائدین اور ملازمین کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ پولیس کے ساتھ جھڑ پوں کے باوجود ایپکا قائدین ریلی کی صورت میں ایوان وزیر اعلی کے مین گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جہاں حاجی محمد ارشاد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کی طرح 25 فیصد تنخواہ میں یکم مارچ سے اضافہ کا نوٹیفکیشن ، گروپ انشورنس کا فوری نوٹیفکیشن کرنے ، آئندہ بجٹ میں متنازعہ اور امتیازی مراعات ایگزیکٹو الاؤنس/ سیکرٹیریٹ الاؤس/ یوٹیلٹی الاؤنس سمیت تمام تفریق ختم کرکے بلا امتیاز 100 فیصد تنخواہ و پینشن میں اضافہ کیا جائے ، مال روڈ پر دھرنا بھی دیا گیا ۔
تازہ ترین