• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر جھگڑوں کے واقعات میں 10 افراد زخمی،نشتر ہسپتال منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کے موقع پر لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 10افراد زخمی ہو گئے،نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کےمطابق تھانہ صدر شجاعباد کےعلاقے موضع کھاکھی میں دوگروپ نیاز احمد ،اعجاز وغیرہ کا وسیم اور ہاشم علی کےمابین تلخ کلامی ہوگئی جس کےبعد نیاز وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑی کےوار کرکے وسیم اور ہاشم کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئےجہنیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو شجاعباد ہسپتال داخل کروایاگیا ،اسی تھانہ کی حدودبستی مٹھومیں محمد ہاشم اپنےگھر کےقریب موجود تھا کہ ملزم ابو الحسن آیا اور پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے ہاشم زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو داخل کروایاگیا،وجہ عناد دونوں فریقین آپس میں کزن ہے جن کےدرمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے ،تھانہ لوہاری گیٹ کےعلاقے گھنٹہ گھر چوک پر ملزمان رحمان اور مرشد علی نے محمد شہباز کو روک کر چاقو کےوار کرکے زخمی کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،زخمی شہباز کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کےبعد نشتر ہسپتال منتقل کیا،تھانہ الپہ کےعلاقے جھوک وینس عمران اپنی کارمیں سوار ہوکر دوستوں کےہمراہ جارہاتھا کہ محمد شوکت ،محمد رمضان ، عمر حیات وغیرہ نے اسے روک لیا اور فائرنگ شروع کردی،عمران نے اپنے دیگرساتھیوں عدنان،عامروغیرہ کو بلواکر ایک دوسرے کےساتھ لڑائی جھگڑاشروع کردیا جس میں اسلحہ کی سرعام نمائش کرتے ہوئے ایک دوسرے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا،لڑائی کےدوران دونوں پارٹی کےافراد شوکت،رمضان، عمرحیات،عدنان،عامر،عمران زخمی ہوگئے ،واقع کی اطلاع پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ریسکیو1122کےذریعے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کےمطابق لڑائی کی وجہ عناد دونوں پارٹی آپس میں رشتے دار ہے جن کےدرمیان گھریلوں معاملات چل رہے ہیں۔
تازہ ترین